English   /   Kannada   /   Nawayathi

یوگی نے ہنومان کو بنایا دلت ، دلتوں نے کیا ہنومان مندر پر قبضہ

share with us

نئی دہلی:02ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ذریعہ گزشتہ دنوں ہنومان کو دلت بتانے کا رد عمل سامنے آنے لگا ہے، اس کی وجہ سے ہنومان مندروں پر حقوق کی جنگ چھڑ گئی ہے۔ برہمن سماج پہلے ہی یوگی آدتیہ ناتھ کو نوٹس بھیج کر معافی مانگنے نہیں تو قانونی کارروائی کرنے کی دھمکی دے چکا ہے۔ اب دلتوں نے ہنومان مندروں پر قبضہ کرنا شروع کر دیا ہے۔

خبروں کے مطابق لکھنؤ کے حضرت گنج میں موجود دکشنا مکھی ہنومان مندر پر دلتوں نے پوجا کی اور ہنومان چالیسا کا ورد کیا۔ ہنومان مندر پہنچے کئی دلتوں نے ہاتھوں میں تختیاں اٹھا رکھی تھیں جن پر صاف لکھا تھا، دلتوں کے دیوتا بجرنگ بلی کا مندر ہمارا ہے۔

تختی لے کر پہنچے اندر جیت نے کہا کہ دلتوں کے دیوتا بجرنگ بلی کا مندر ہمارا ہے۔ وہیں ’دلت سیوا اتھان سیمتی‘ سے وابستہ وجے بہادر نے کہا، ’’جب وزیر اعلیٰ یوگی خود کہہ چکے ہیں کہ بجرنگ بلی دلت سماج کے ہیں تو ہنومان مندروں پر دلت پجاری کی تقرری ہونی چاہیے۔‘‘

اس سے قبل جمعہ کے روز آگرہ کے دلت نوجوانوں نے مندر میں ہنومان چالیسا کا پاٹھ کیا تھا۔ آگرہ کے دلتوں نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ ہنومان مندر میں دلت پجاری کو مقرر کیا جائے۔ آگرہ کے دلت مظاہرین نے کہا کہ ’’وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ان کی آنکھیں کھول دیں، ہمیں خوشی ہے کہ ہنومان جی ہماری ذات کے ہیں۔‘‘ دلتوں نے ہندوستان بھر کے ہنومان مندروں پر دعوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ الور کے مالا کھیڑا میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے یوگی آدتیہ ناتھ نے بجرنگ بلی کو دلت، بن واسی اور محروم قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ بجرنگ بلی ایک لوک دیوتا ہیں جو پہاڑ پر رہتے ہیں اور دلت طبقہ سے وابستہ ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا