English   /   Kannada   /   Nawayathi

سنیل اروڑا بنے ملک کے نئے چیف الیکشن کمشنر، 2019 الیکشن کی سنبھالیں گے باگڈور

share with us

نئی دہلی:02ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)اگلے 2019 کے لوک سبھا انتخابات اب ملک کے نئے چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) سنیل اروڑا کی نگرانی میں ہوں گے۔ سینئر الیکشن کمشنر سنیل اروڑا نے اتوار کے روز سی ای سی کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ انہوں نے سابق سی ای سی او پی راوت کا مقام حاصل کیا ہے، جو 30 نومبر کو ریٹائر ہو گئے۔

صدر رام ناتھ کووند نے 1980 بیچ کے راجستھان کیڈر کے آئی اے ایس سنیل اروڑا کی تقرری کو منظوری دی ہے۔ واضح رہے کہ تین رکنی الیکشن کمیشن میں اشوک لواسا دوسرے الیکشن کمشنر ہیں۔

اروڑا یسے وقت میں الیکشن کمیشن کی ذمہ داری سنبھال رہے ہیں جب راجستھان، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں چناؤ چل رہے ہیں۔ ان انتخابات کو 2019 کے لوک سبھا انتخابات کا سیمی فائنل قرار دیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل انتخابات کے بیچ میں 2009 میں نوین چاولا نے عہدہ سنبھالا تھا۔ لوک سبھا انتخابات کے دوران انہیں این گوپالاسوامی کے سبکدوش ہونے کے بعد یہ عہدہ حاصل ہوا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا