English   /   Kannada   /   Nawayathi

حوثیوں کے المسیرہ چینل کی نشریات فرقہ پرستی پھیلانے کے الزام میں بند

share with us

صنعاء:29؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)یمن کے وزیراطلاعات معمر الاریانی نے کہا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے نشرکیے جانے والاالمسیرہ چینل کی نشریات فرقہ پرستی کو ہوا دینے کے الزام کے بعد "نائل سیٹ" سیلائیٹ پر بند کردی گئی ہیں۔ ایک بیان میں یمنی وزیر نے کہا کہ وزارت اطلاعات سعودی عرب کی قیادت میں سرگرم عرب اتحاد کی معاونت سے حوثیوں کے زیرانتظام ابلاغی اداروں کو بند کررہا ہے۔ انہوں نے الزام عاید کیا کہ حوثی ذرائع ابلاغ کو اپنے فرقہ پرستانہ نظریاتی کے فروغ کے لیے استعمال کررہے ہیں۔الاریانی کا کہنا تھا کہ حوثیوں نے تین سرکاری نشریاتی اداروں"یمن ٹیلی ویژن"، "عدن ٹی وی" اور "سبا" نیوز ایجنسی کے صنعا میں موجود دفاترپر قبضہ کرکے انہیں اپنے مذموم ایجنڈیکے لیے استعمال کرنا شروع کر رکھا ہے۔ حکومت حوثیوں کے زیرتسلط ٹی وی چینلوں پرپابندیاں عاید کرکے ان کے فرقہ پرستی کے زہرکو مزید پھیلنے سے روکنے اور یمنی معاشریمیں نفر کو ہوا دینے اور تشدد پر اکسانے کی کوششوں کو ناکام بنائے گا۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ یمن میں صرف ایک ہی آئینی حکومت ہے جس کی قیادت صدر عبد ربہ منصورھادی کررہیہیں۔ اس کیعلاوہ کوئی اور حکومت نہیں ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا