English   /   Kannada   /   Nawayathi

حلب میں کیمیائی حملے کے شواہد مٹائے تو ذمہ دار روس ہو گا، پنٹاگون

share with us


واقعہ کی منصفانہ تحقیقات کیلئے روس اور اسد رجیم معائنہ کاروں کو متاثرہ علاقے تک جانے کی رسائی،ترجمان شون ربورٹسن


واشنگٹن:28؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون نے خبردار کیا ہے کہ شام کے حلب شہر میں حالیہ کیمیائی حملے کے شواہد مٹائے گئے تو اس کا ذمہ دار روس ہوگا۔ امریکا نے کیمیائی حملے سے متاثرہ علاقے تک عالمی معائنہ کاروں کو رسائی دینے کا بھی مطالبہ کیا۔ پینٹا گون کے ترجمان شون ربورٹسن نے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ روس اور اسد رجیم حلب میں تازہ کیمیائی حملے کے شواہد مٹا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ روس اور اسد رجیم کیمیائی حملے کے شواہد مٹانے کے بجائے معائنہ کاروں کو متاثرہ علاقے تک جانے کی رسائی دے تاکہ واقعے کی منصفانہ تحقیقات کرائی جاسکیں۔امریکا نے رواں سال اپریل میں بھی روس پر الزام عاید کیا تھا کہ اس نے شام کے کیمیائی حملے سے متاثرہ علاقے دوما میں عالمی معائنہ کاروں کو رسائی دینے میں رکاوٹیں کھڑی کی تھیں اور ایک منظم کوشش کے تحت دوما میں کیمیائی حملے کے نتائج مٹائے گئے تھے۔ دوسری جانب کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر پابندی کے لیے کام کرنے والی تنظیم کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہفتے کے روز حلب میں مبینہ کیمیائی حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 100 افراد متاثر ہوئے ہیں۔تنظیم نے اس کارروائی کی ذمہ داری اسد رجیم، اس کے حلیف روس اور اپوزیشن گروپوں پر عاید کی ہے۔کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی روک تھام کے لیے سرگرم تنظیم نے شامی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کیمیائی حملے کی تحقیقات کے لیے تحقیق کاروں کو جائے وقوعہ تک جانے کی اجازت دے تاکہ وہاں سے شواہد جمع کیے جاسکیں۔ادھر

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا