English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیل نے غزہ میں فوجی کارروائی میں ناکامی کا اعتراف کرلیا

share with us

مقبوضہ بیت المقدس :28؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)اسرائیل نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میں 11 نومبر کو حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے خلاف کی جانے والی فوجی کارروائی میں ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق خان یونس میں ہونے والی فوجی کارروائی کے حوالے سے صہیونی انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹ کے نتائج جاری کیے گئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوبی غزہ میں صہیونی فوج کی کارروائی میں مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کیے جاسکے ہیں۔ اسرائیلی فوج کی اسپیشل فورس کے کمانڈوز نے بھیس بدل کر غزہ میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے مرکز پرحملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں خان یونس میں القسام بریگیڈ کے کمانڈر نورالدین برکہ سمیت 7 فلسطینی شہید اور سات زخمی ہوگئے تھے۔اس کارروائی میں فلسطینی مجاھدین کی جوابی فائرنگ میں آپریشن کا انچارج اسرائیلی فوجی افسر ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ خان یونس کارروائی کے نتائج کے حوالے سے انٹیلی جنس ادارے مزید تحقیقات کررہے ہیں۔ اس کارروائی سے حاصل ہونے والے سبق پرغور کیا جائے گا۔اسرائیلی آرمی چیف جنرل گیڈی آئزن کوٹ نے میجر جنرل نیٹزن آلون کو خان یونس کارروائی کی ناکامی کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔حال ہی میں القسام بریگیڈ نے اپنی تحقیقات میں اس کارروائی میں حصہ لینے والے اسرائیلی فوجی کمانڈوز کی تصاویر جاری کی ہیں۔ القسام بریگیڈ کی موثر تحقیقات پر اسرائیلی انٹیلی جنس اداروں نے بھی حیرت کا اظہار کیا ہے۔ القسام بریگیڈ کی طرف سے صہیونی دشمن کی کارروائی کی انٹیلی جنس تحقیقات بھی صہیونی حکام کے لیے باعث تشویش ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا