English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران کا غزہ میں زخمی مظاہرین کی طبی اور مالی امداد کا اعلان

share with us

غزہ :28؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)اسلامی جمہوریہ ایران نے غزہ کی پٹی کے حق واپسی تحریک کے زخمی ہونے والے مظاہرین کی مالی اور طبی امداد کا اعلان کیا ہے۔ ایران نے کہا ہے کہ وہ غزہ میں فلسطینی مظاہرین کے حق واپسی اور غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے کے مطالبے کی پر زور حمایت جاری رکھے گا۔غزہ میں حق واپسی تحریک کی رابطہ کمیٹی کے رکن حسن منصور نے بتایا کہ ایران نے غزہ کی پٹی میں حق واپسی تحریک کے دوران شہید اور زخمی ہونے والوں کی مالی اور طبی امداد کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایران کی طرف سے حق واپسی تحریک کے زخمیوں کیعلاج معالجے کے لیے مالی مدد فراہم کرے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ اس تحریک کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کے خاندانوں کی کفالت کرے گا۔انہوں نے ایران کی جانب سے فلسطینی مزاحمتی تحریک کی مالی مدد کے اعلان پر تہران کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔حسن منصور نے عرب ممالک اور عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ فلسطینی قوم کے حقوق اور تحریک آزادی کی حمایت کے لیے ایران کے نقش قدم پر چلے۔ا نہوں نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے غزہ میں زخمی مظاہرین کی مالی اور طبی امداد کا اعلان عرب ممالک اور دیگر مسلمان ملکوں کے لیے ایک پیغام ہے کہ وہ بھی غزہ کے عوام کی بڑھ چڑھ کر مدد کریں۔خیال رہے کہ 30 مارچ 2018 سے غزہ کی پٹی میں جاری حق واپسی تحریک کے دوران اب تک 236 فلسطینی شہید اور 24 ہزار سے زاید زخمی ہوچکے ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا