English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی ولی عہد نے ترک صدر سے ملنے کی خواہش کی ہے، ترک وزارت خارجہ

share with us

برلن :27؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جی ٹوئنٹی سمٹ کے موقع پر ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے ساتھ ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔ ایک جرمن اخبار نے ترک وزیر خارجہ مولود چاؤش آولْو کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی ولی عہد نے ٹیلیفون کے ذریعے اپنی اس خواہش کا اظہار کیا۔ چاؤش آولْو کے مطابق بظاہر اس ملاقات میں کوئی ہرج نہیں ہے۔ ترک صدر اور سعودی ولی عہد ارجنٹائنی دارالحکومت بیونس آئرس میں منعقدہ جی ٹوئنٹی سمٹ میں بقیہ عالمی رہنماؤں کے ہمراہ شریک ہوں گے۔ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد اس ملاقات کو خاص اہمیت دی گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا