English   /   Kannada   /   Nawayathi

افغانستان میں ملیشیا کمانڈر گرفتار اور مظاہروں کے تناظر میں رہائی

share with us


طالبان مخالف کمانڈر کا نام علی پور بتایا گیا ہے جس کا تعلق ہزارہ شیعہ اقلیتی کمیونٹی سے ہے

کابل۔:27؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)افغان حکومت نے ایک مقامی ملیشیا کے کمانڈر کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ارتکاب کرنے کے الزام میں گزشتہ ویک اینڈ پر گرفتار کیا لیکن اس کی گرفتاری کے خلاف شدید مظاہروں کی وجہ سے اب اسے رہا کر دیا گیا ہے۔ اس کمانڈر کا نام علی پور بتایا گیا ہے اور اس کا تعلق ہزارہ شیعہ اقلیتی کمیونٹی سے ہے۔ یہ کمانڈر طالبان مخالف ہے۔ اس کو مغربی صوبے غور میں بھی گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تھی لیکن ایسا ممکن نہیں ہو سکا تھا۔ اس گرفتاری کو کوشش میں ہونے والی جھڑپ میں کم از کم ایک درجن افراد ہلاک ہوئے تھے۔ کابل میں علی پور کی گرفتاری کے بعد لوگوں نے پولیس دستوں پر شدید پتھرا کر کے کئی کو زخمی بھی کر دیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا