English   /   Kannada   /   Nawayathi

دبئی ،صدارتی معافی ملنے کے بعد برطانوی جاسوس وطن واپس روانہ ہوگیا

share with us


برطانیہ کی ہیجز کے جاسوس ہونے کی تردید، عرب امارات کی جانب سے معافی دینے کا خیر مقدم


دبئی:27؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)متحدہ عرب امارات میں صدارتی معافی حاصل کرنے والا برطانوی اسکالر میتھیو ہجز منگل کے روز اپنے ملک روانہ ہو گیا ہے۔ اسے اماراتی عدالت نے جاسوسی کے الزام میں بدھ کے روز عمر قید کی سزا سنائی تھی۔اس سے قبل ایک وڈیو میں 31 سالہ ہیجز نے اعتراف کیا تھا کہ وہ برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی 6 کا رکن ہے۔ دوسری جانب برطانیہ نے ہیجز کے جاسوس ہونے کی تردید کرتے ہوئے اس کی معافی کا خیر مقدم کیا ہے۔دبی سے جاری میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیجز لندن کے لیے پرواز میں سوار ہوا۔برطانیہ میں ڈرم یونی ورسٹی میں ڈاکٹریٹ کے طالب علم میتھیو ہیجز 5 مئی کو دبئی ایئرپورٹ پر گرفتار کیے جانے کے بعد سے حراست میں تھا۔ وہ دو ہفتے کے دورے کے بعد واپس لوٹ رہا تھا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا