English   /   Kannada   /   Nawayathi

روس سے دفاعی امداد وصول کرنے سے انکار نہیں کیا، لبنان حکومت

share with us


بیروت نے ماسکو کی جانب سے لبنانی پولیس کیلئے لاکھوں گولیاں مہیا کرنے کی پیشکش قبول کرلی ہے،سعد الحریری 


بیروت:27؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)لبنانی حکومت نے روس کی جانب سے پولیس کے لیے دی جانے والی دفاعی امداد وصول نہ کرنے کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔ وزیراعظم سعد الحریری کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ بیروت نے ماسکو کی جانب سے لبنانی پولیس کے لیے لاکھوں گولیاں مہیا کرنے کی پیش کش قبول کرلی ہے۔ادھر لبنان کے ذمہ دار سیاسی ذرائع نے بتایا تھا کہ حکومت نے روس کی طرف سے فراہم کی جانے والی فوجی امداد لینے سے انکار کردیا تھا۔ ذرائع کے مطابق یہ انکار اس وقت کیا گیا جب امریکا کی جانب سے روس کی دفاعی امداد پر اعتراض اور تشویش کا اظہار کیا گیا۔خیال رہے کہ امریکا، لبنانی فوج اور پولیس کا سب سے بڑا معاون سمجھا جاتا ہے۔ چند ماہ قبل روسی فوج کی جانب سے لبنانی پولیس کے لیے بندوق کی گولیاں مہیا کرنے کی پیشکش کی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لبنانی حکومت نے کہا تھا کہ اسے اس نوعیت کے اسلحہ اور ہتھیاروں کی ضرورت نہیں مگر انکار کا اصل سبب امریکی دباؤ تھا۔امریکا، لبنانی فوج کا سب سے بڑا معاون سمجھا جاتا ہے۔ سنہ 2006 کے بعد امریکا نے لبنان کو ڈیڑھ عرب ڈالر کی دفاع امداد فراہم کی ہے۔مبصرین کا خیال ہے کہ روس مشرق وسطی میں اپنے حلیف ممالک کی تعداد میں اضافہ کرنا چاہتا ہے۔ شام میں فوجی مداخلت کے بعد روس کو خطے میں مزید معاونت کی ضرورت ہے اور لبنان کو دفاعی آلات کی فراہمی کی پیشکش اسی مہم کا حصہ ہے۔ دوسری طرف امریکا بھی خطے میں اپنے اتحادی ممالک کو روس کے حلقہ اثرمیں جانے سے روکنے کے لیے پوری کوشش کر رہا ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا