English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاؤن، 32 فلسطینی گرفتار کر لیے

share with us

رام اللہ:27؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران مزید 32 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار ہونے والے فلسطینیوں میں بعض مزاحمت کار بھی شامل ہیں جو اسرائیلی فوج کو مختلف مزاحمتی کارروائیوں میں پہلے بھی مطلوب تھے۔مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، خواتین اور بچوں کو زدو کوب کیا اور گھروں میں گھس کر قیمتی سامان کی توڑ پھوڑ کے ساتھ بڑے پیمانے پر لوٹ مار کی۔ تلاشی کے دوران اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں کو نقدی اور طلائی زیورات سے محروم کر دیا۔ قابض صہیونی فوج اور پولیس نے جبل المکبر، الطور، وادی الجوز، شعفاط کیمپ، العیساویہ، بیت حنینا اور سلوان میں تلاشی کے دوران 19 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ بیت المقدس میں تلاشی کے دوران گرفتار ہوںے والوں میں محمد الصیاد، توفیق ابوسبیتان، ایاد الھدرہ،احمد خویص، ایھاب ابو سبیتان، علا ابو الھوی، ولید الصیاد، محمد خویص، عادل ابو زنید، احمد عرفات،خلیل بشیر، محمد عبید، فادی العیساوی، امین صیام،یاسر حمدان، فواز عوض اللہ، فادی الرجبی، محمد ابو صوی، حسام ابو سنینہ، عبدالاجرب اور موسی الرجبی شامل ہیں۔ادھر رام اللہ میں اسرائیلی فوج نے تلاشی کی کارروائی کے دوران 17 سالہ آیات ابراہیم کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار لڑکی والد اور ایک بھائی پہلے ہی پابند سلاسل ہیں۔بیتونیا سے اسرائیلی فوج نے صحافی احمد فتحی الخطیب اور ادریس السودانی کو حراست میں لے لیا۔شمای رام اللہ میں تلاشی کے دوران خالد شفیق ابو قرع، سابق اسیر احمد ھسان الخصیب، بئت لحم سے معاذ قنیص، بیت فجار سے محمد حسن دیریہ جب کہ الخلیل سے آدم طہ دعاجنہ کو حراست میں لیا گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا