English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہری شہید،تین صہیونی فوجی زخمی

share with us



الخلیل شہر کے شمال میں واقع شاہراہ پر اس فلسطینی نے اپنی کار فوجیوں سے ٹکرا دی تھی جس سے تین فوجی زخمی ہو گئے،اسرائیلی فوج کا الزام


الخلیل :27؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل کے نزدیک اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی کو گولی مار کر شہید کر دیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ اس فلسطینی نے فوجیوں کو کار تلے کچلنے کی کوشش کی تھی جس سے تین فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا ہے کہ الخلیل شہر کے شمال میں واقع شاہراہ پر اس فلسطینی نے اپنی کار فوجیوں سے ٹکرا دی تھی جس سے ایک فوجی زخمی ہوگیا ہے اور دو فوجیوں کو معمولی خراشیں آئی ہیں۔ اس کے بعد موقع پر موجود ایک اور فوجی نے اس "حملہ آور" فلسطینی کو گولی مار دی تھی جس سے وہ موقع پر جان کی بازی ہار گیا۔فوری طور پر کسی فلسطینی گروپ نے اس واقعے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔ تاہم غزہ کی حکمراں فلسطینی جماعت اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے اس کی تعریف کی ہے اور اس کو "قبضے کے جرائم کا ردعمل" قرار دیا ہے۔فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے 32 سالہ رمزی ابو یابس کو اس وقت گولیاں ماریں جب اس کی کار کی ٹکر سے تین یہودی آباد کار زخمی ہوگئے۔ ہلال احمر فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے ابو یابس کو 10 گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا