English   /   Kannada   /   Nawayathi

پی ایم مودی کو سابق وزیر اعظم کی نصیحت ،بولے اپنی تقریروں میں صبر سے کام لیجئے

share with us

نئی دہلی:27؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)سیاسی ڈائیلاگ کی سطح میں آئی گراوٹ کے درمیان سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی کو مشورہ دیا ہے کہ انھیں عوامی جلسوں میں تقریر کے دوران صبر سے کام لینا چاہیے۔ منیش تیواری کی کتاب ’فیبلس آف فریکچرڈ ٹائمس‘ کی رسم اجرا کے موقع پر منموہن سنگھ سے جب سیاستدانوں کی گفتگو کی سطح میں آئی گراوٹ پر ان کی رائے طلب کی گئی تو انھوں نے کہا کہ ’’وزیر اعظم کو میرا مشورہ ہے کہ وہ صبر سے کام لیں اور وزیر اعظم عہدہ کے وقار کو برقرار رکھیں۔ وزیر اعظم جب ان ریاستوں میں جاتے ہیں جہاں بی جے پی کی حکومت نہیں ہیں تب ان کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ اس طرح کی زبان کا استعمال نہ کریں جس کا موجودہ دور میں استعمال ہو رہا ہے۔‘‘

منموہن سنگھ نے کہا کہ انھوں نے اور کانگریس کی قیادت میں یو پی اے حکومت نے کبھی اس طرح کی تفریق نہیں کی جس طرح کا رویہ نریندر مودی روزانہ کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہم نے بی جے پی حکمراں ریاستوں کے ساتھ کبھی تفریق نہیں کی۔ (مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ) شیو راج سنگھ خود اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں۔ ہم نے وہ عزت دی جس کے وہ حقدار تھے۔‘‘ منموہن سنگھ نے مودی سے اپنے صبر و تحمل کے ذریعہ مثال قائم کرنے کی اپیل کی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’’وہ سبھی ہندوستانی باشندوں کے وزیر اعظم ہیں۔ ان کا رویہ بہتر ہونا ہی چاہیے اور وزیر اعظم کے طور پر ان کی ذمہ داری کے مطابق ہی ہونا چاہیے۔‘‘

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا