English   /   Kannada   /   Nawayathi

ممبئی دہشت گردانہ حملہ ، دہشت گردوں کی اطلاع دینے والوں کے لئے پانچ ملین ڈالر کا انعام

share with us

واشنگٹن:26؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)ممبئی میں 26 نومبر 2008 کو ہوئے دہشت گردانہ حملہ کو پیر کے روز 10سال ہو گئے۔ اس حملہ میں دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کے 10 دہشت گردوں نے متعدد مقامات پر حملہ کر 166 لوگوں کا قتل کر دیا تھا۔ ہلاک ہونے والوں میں امریکی شہری بھی شامل تھے۔ حملہ کے 10 سال بعد امریکہ کی جانب سے بڑا بیان آیا ہے۔

امریکی وزیر خا رجہ مائیک پومپیو نے 26/11 حملہ سے دہشت گردوں کے بارے میں کوئی اطلاع دینے پر انعام کا اعلان کیا ہے۔ پومیو نے کہا، ’’ 26/11 حملہ کی سازش سے جڑے حافظ سعید، ذکی الرحمن لکھوی کو پکڑوانے پر 50 لاکھ ڈالر (35 کروڑ روپیے) کا انعام دیا جائے گا‘‘۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا، ’’ حملہ کے ملزمین کا اب تک پکڑا نہ جانا شرمناک ہے۔ تمام ممالک اور خاص طور پر پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے تحت وہ اس حملہ کے ملزمین کو سزا دلوائے‘‘۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا