English   /   Kannada   /   Nawayathi

ممبئی 26/11حملہ کی دسویں برسی آج، دس سال بعد زخم آج بھی ہیں تازہ

share with us

ممبئی26/11 کے ممبئی دہشت گردانہ  حملہ کو دس سال گزرچکے ہیں لیکن آج بھی اس کے زخم تازہ ہیں  ممبئی حملوں کے دوران جو کچھ ہوا وہ کبھی بھولا نہیں جا سکتا

   آج ممبئی دہشت گردانہ حملہ کی دسویں برسی پر ملک کے صدر رام ناتھ کووند، وزیراعظم نریندر مودی  سمیت مختلف پارٹیون کے  رہنماوں  نے  26/11 کے ممبئی دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والے پولیس اور سیکورٹی فورسز کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

بھارتی صدر رام ناتھ کووند نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا 'شہیدوں کے خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ پورا ملک ہمارے ان تمام بہادر پولیس اور سیکورٹی فورسز کا مشکور  ہے جنہوں نے ممبئی حملوں کے دوران شدت پسندوں سے بہادری سے مقابلہ کیا'۔
وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ممبئی میں بھیانک 26/11 کے دہشت گردانہ حملوں میں اپنی جان گنوانے والے افراد کو خراج عقیدت کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ ہندوستان میں اب تک کا سب سے وحشیانہ دہشت گردانہ حملے میں 26 نومبر 2008 کو ممبئی میں سمندر کے راستے داخل ہوئے چند پاکستانی دہشت گردوں نے سینکڑوں لوگوں کے قتل کر دیا تھا۔ مشہور تاج ہوٹل کو جلا دیا گیا تھا۔ یہودیوں کے رہائشی علاقے نریمن ہاؤس کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔اس حملے میں ہلاک ہونے والوں میں ہندوستانی شہریوں کے علاوہ امریکہ اور اسرائیل کے شہری بھی شامل تھے۔
 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا