English   /   Kannada   /   Nawayathi

یورپی عدالت کا فیصلہ دہشت گردی کی حمایت ہے، ترک صدر

share with us

انقرہ:22نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ کرد اپوزیشن رہنما صلاح الدین دیمیرتاس کے حق میں دیا گیا یورپی عدالت برائے انسانی حقوق کا فیصلہ اصل میں دہشت گردی کی حمایت ہے۔ ایردوآن کا یہ بھی کہنا ہے کہ دیمیرتاس کے ہاتھ پچاس انسانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ یورپی عدالت برائے انسانی حقوق نے منگل بیس نومبر کو اپنے فیصلے میں ترکی سے کہا تھا کہ وہ زیرحراست اپوزیشن رہنما صلاح الدین دیمیرتاس کو رہا کر دے۔ یورپی عدالت نے کہا کہ ابتدائی طور پر دہشت گردی کے الزامات میں دیمیرتاس کو حراست میں لینا قانونی طور پر جائز تھا، تاہم ان کی حراست کے دورانیہ میں بار بار کی توسیع سیاسی بنیاد پر کی گئی، جو ناقابل جواز ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا