English   /   Kannada   /   Nawayathi

لیبیا: کارگو جہاز سے درجنوں مہاجرین زبردستی اتار لیے گئے

share with us

بن غازی:22نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)لیبیا کے ساحلوں کے قریب ایک کارگو جہاز میں موجود درجنوں تارکین وطن کو زبردستی اس جہاز سے نکال لیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ لیبیا کے حکام کی جانب سے ان مہاجرین سے رضاکارانہ طور پر اس جہاز کو خالی کرنے کی ہدایات دی گئی تھیں، تاہم گزشتہ دس روز سے تارکین وطن ان ہدایات کو نظرانداز کر رہے تھے۔ ان تارکین وطن کو خدشات تھے کہ دوبارہ لیبیا پہنچنے پر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ منگل کو پاناما سے تعلق رکھنے والے بحری جہاز سے تمام 79 تارکین وطن کو زبردستی اتار لیا گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا