English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیل کی جانب سے غزہ پر حالیہ جارحیت کے نتیجے میں سینکڑوں گھر تباہ ہوگئے

share with us


غزہ:19؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)فلسطینی عہدیدار ناجی سرحان کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ پر حالیہ جارحیت کے نتیجے میں سینکڑوں گھر تباہ ہوگئے تھے۔ غزہ کی ہاؤسنگ منسٹری کے انڈرسیکریٹری ناجی سرحان نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ "اسرائیل کی جانب سے عسکری جارحیت کے نتیجے میں غزہ کے 1252 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 77 رہائشی مکانات مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں۔سرحان کا کہنا تھا کہ "رہائشی عمارتوں کو ہونے والے نقصان کا تخمینہ تقریبا 7 ملین ڈالر لگایا گیا ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو ختم کرنے اور اس کے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے مداخلت کرے۔غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فضائی حملوں اور گولہ باری کے نتیجے میں 14 فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔ جب کہ دوسری جانب فلسطینی مزاحمت کے جوابی حملوں میں ایک اسرائیلی افسر ہلاک اور ایک افسر زخمی ہوگیا تھا۔ مصر کی جانب سے ثالثی کی کوششوں کے بعد فلسطینی مزاحمتی تنظیموں اور اسرائیل کے درمیان غزہ کے اندر جنگ بندی عمل میں لائی گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا