English   /   Kannada   /   Nawayathi

تلنگانہ انتخابات ، اویسی کا سنگین الزام ، کانگریس نے ریلی منسوخ کرنے کے لئے ۲۵ لاکھ کا آفر دیا

share with us

تلنگانہ:20؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کانگریس پر سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا ہے انہیں تلنگانہ میں انتخابی ریلی منسوخ کرنے کے لئے کانگریس نے 25 لاکھ روپے کی پیشکش کی تھی۔

اویسی نے کہا کہ یہ آفر انہیں عادل آباد ضلع کے نرمل اسمبلی حلقہ میں کی جانے والی ان کی ریلی کو منسوخ کرنے کے لئے دیا گیا تھا۔ لیکن انہوں نے اسے ٹھکرا دیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں خریدا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ گھمنڈ میں چور کانگریس کی پول کھولنے کے لئے اس سے زیادہ اور کیا ثبوت پیش کریں۔

تلنگانہ کے میڈک ضلع میں منگل کو ایک انتخابی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے اویسی نے کانگریس اور ٹی ڈی پی اتحاد کو 'ایسٹ انڈیا کمپنی' قرار دیا۔ بتا دیں کہ سال 2014 میں آندھراپردیش سے الگ ہو کر بنے تلنگانہ میں ٹی آر ایس کی حکومت ہے اور یہاں کانگریس اپوزیشن میں ہے۔ کانگریس کا ریاست میں تیلگو دیشم پارٹی کے ساتھ انتخابی سمجھوتہ ہے۔ تلنگانہ کی کل 119 اسمبلی سیٹوں کے لئے 7 دسمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اسی دن راجستھان میں بھی ووٹنگ ہو گی۔ تلنگانہ سمیت پانچوں انتخابی ریاستوں کے نتائج کا اعلان گیارہ دسمبر کو کیا جائے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا