English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران: سلطان آف کوائنز اور اس کے ساتھی کو پھانسی دے دی گئی

share with us


سلطان پر غیر ملکی زر مبادلہ کو ذخیرہ کر کے ایرانی مالی مارکیٹ میں گڑ بڑ کرنے اور انہیں بیرون ملک اسمگل بھی کرنے کا الزام تھا


تہران:14؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)ایران نے سلطان آف کوائنز کہلانے والے شخص اور اس کے ساتھی کو پھانسی دے دی ہے۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے سونے کے سِکوں اور دیگر غیر ملکی زر مبادلہ کا نہ صرف ذخیرہ کر کے ایرانی مالی مارکیٹ میں گڑ بڑ کی بلکہ انہیں بیرون ملک اسمگل بھی کیا۔ ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق واحد مظلومین اور اس کے ساتھ محمد اسماعیل قاسمی کو بدھ کی صبح پھانسی دے دی گئی۔ ایران نے ان افراد کو رواں برس جولائی میں گرفتار کر کے ان کے قبضے سے دو ٹن سونے کے سکے برآمد کیے تھے۔ اسی سلسلے میں نامعلوم تعداد میں دیگر افراد کو جیل کی سزائیں بھی سنائی گئی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا