English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمن: حوثیوں کے گڑھ میں سیکڑوں جنگجو فوج کے گھیرے میں آگئے

share with us


الحقب کے مقام پر سرکاری فوج نے 47 حوثی باغیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ


صنعاء :10؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)یمن کی سرکاری فوج نے ایران نوازحوثی شدت پسندوں کے گڑھ صعدہ میں تازہ کارروائی کے دوران سیکڑوں جنگجوؤں کو محاصرے میں لے لیا ہے۔ یمنی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے صعدہ گورنری کے مغربی علاقے مران اور دیگر مقامات پر متمرکز جنگجوؤں کو محاصرے میں لے کر ان کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔ادھر جنوبی ڈائریکٹوریٹ میں الحقب کے مقام پر سرکاری فوج نے 47 حوثی باغیوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔یمن ی عسکری ذرائع کے مطابق سرکاری فوج نے مران گھاٹیم اور رازح میں شدی اور کئی دوسرے اہم تزویراتی مقامات پر باغیوں کے قبضے سے اہم مقامات واپس لے لیے ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا