English   /   Kannada   /   Nawayathi

افغانستان ، سکیورٹی چوکی پر طالبان کا حملہ ، نائب سربراہ سمیت 3 پولیس اہلکار ہلاک ، 3 زخمی 

share with us

کابل :10؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)افغانستان میں سکیورٹی چوکی پر طالبان کے حملے میں نائب سربراہ سمیت کم از کم تین پولیس اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ صوبہ بدخشاں کے ضلع فیض آباد میں طالبان نے ایک پولیس چوکی کو حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں نائب پولیس سربراہ سمیت تین سکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کردیا گیا ۔ 
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا