English   /   Kannada   /   Nawayathi

بنگلہ دیش: جماعت اسلامی انتخابات میں حصہ نہیں لے گی

share with us

ڈھاکہ:30؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)بنگلہ دیش کے الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد جماعت اسلامی کی رجسٹریشن کو منسوخ کر دیا ہے۔ہائی کورٹ نے ایک درخواست کی سماعت کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رجسٹریشن کو ’غیر قانونی‘ قرار دیا تھا۔ اس کے بعد الیکشن کمیشن نے حرکت میں آیا اور جماعت اسلامی کے رجسٹریشن کو منسوخ کر دیا۔ اب جماعت اسلامی بنگلہ دیش میں ہونے والے الیکشن میں حصہ نہیں لے سکے گا۔
 گزٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے عوامی نمائندگی آرڈر 1972 کے آرٹیکل 90 ایچ کی پیراگراف چار کے مطابق جماعت اسلامی کی رجسٹریشن کو منسوخ کر دیا ہے۔

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا