English   /   Kannada   /   Nawayathi

تیونس میں خاتون خود کش بمبار کے حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

share with us

تیونس:30؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع) تیونس میں پولیس وین پر خاتون خود کش بمبار نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق تیونس کے دارالحکومت میں خاتون خود کش بمبار نے پولیس وین کے نزدیک خود کو دھماکے سے اُڑا لیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون خود کش حملہ آور نے اس وقت دھماکا کیا جب ایک پولیس وین اس کے نزدیک سے گزر رہی تھی۔ خاتون نے خود کش جیکٹ زیب تن کی ہوئی تھی اور سڑک کنارے پولیس وین کا انتظار کر رہی تھی۔

دھماکے کے بعد افراتفری مچ گئی اور ٹریفک جام ہو گیا، بھگڈر کے باعث متعدد افراد زخمی ہو گئے، ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والے پولیس اہل کاروں کو اسپتال منتقل کیا۔

پولیس افسر کا کہنا ہے کہ خود کش حملہ آور کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ ڈی این اے میچنگ کے لیے نمونے فرانزک لیب بھیجے گئے ہیں۔

تیونس میں جنگجوؤں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے باعث امن و امان کی حالت نہایت مخدوش ہے، نومبر 2015ء میں پولیس بس پر خود کش حملہ کیا گیا تھا اور اسی واقعے کے بعد ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی۔

Share

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا