English   /   Kannada   /   Nawayathi

غزہ کی سرحدی گزر گاہيں کھول دی گئیں

share with us

غزہ:21؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی وزیر دفاع ايوگڈور  لیبرمان کے ایک بیان کے مطابق غزہ کی دونوں سرحدی گزر گاہوں کو ایک مرتبہ کھولنے کا فیصلہ پرتشدد کارروائیوں میں کمی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ چار روز قبل ان بارڈر کراسنگز کو بند کرنے کے احکامات فلسطینی علاقے سے ایک راکٹ حملے کے نتیجے میں جاری کيے گئے تھے۔ اس تناظر میں اسرائيل کی جانب سے رد عمل ميں غزہ پٹی میں حماس کے بیس ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

دوسری طرف حماس نے جنوبی اسرائیل میں ہونے والے راکٹ حملے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلے ميں تفتیش جاری ہے۔رواں برس تیس مارچ سے فلسطینی زیر انتظام علاقے غزہ کی سرحد پر روزانہ کی بنیاد پر اسرائیلی فورسز کے خلاف مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔ گزشتہ جمعے کے روز ہزاروں مظاہرین غزہ کے شمالی حصے ميں جمع ہوئے لیکن ان مظاہرین کو سرحد سے تقریباﹰ ایک سو میٹر کے فاصلے پر ہی روک دیا گیا۔قبل ازیں اسرائیل کی جانب سے فلسطین جانے والے تیل کے ٹرکوں کو بھی روک  دیا گیا تھا۔ اقوام متحدہ کے ايک معاہدے کے تحت غزہ میں قائم پاور پلانٹ کے لیے روزانہ کی بنیادوں پر یہ ٹرک تیل پہنچاتے ہیں۔ اس حوالے سے اسرائیلی وزیر دفاع نے بیان میں کہا کہ قطر سے تیل کی رسائی فی الوقت معطل کی گئی ہے اور آئندہ چند دنوں میں اس کی بحالی پر فیصلہ کیا جائے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا