English   /   Kannada   /   Nawayathi

افغانستان میں کشیدہ حالات کے باوجود دوسرے روز بھی انتخابات کیلیے پولنگ

share with us

کابل:21؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)افغانستان میں امن و امان کی خراب صورت حال اور طالبان کی دھمکیوں کے باوجود پارلیمانی اور کونسل انتخابات کیلئے پولنگ آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق افغانستان میں ہونے والے پارلیمانی اور کونسل کے انتخابات کے لیے آج دوسرے روز بھی پولنگ جاری ہے۔ کشیدہ حالات کے باعث گزشتہ روز کئی پولنگ اسٹیشن پر پولنگ کا عمل روک دیا گیا تھا۔  قندھار اور غزنی میں پہلے ہی انتخابات ملتوی کیے جا چکے ہیں۔

انتخابات کے پہلے روز مختلف پولنگ اسٹیشن پر دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 40 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ طالبان کی دھمکیوں اور پہلے روز کے تلخ تجربے کے بعد پولنگ کے دوسرے روز سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیئے گئے ہیں۔ 50 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکاروں کو پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات کیا گیا ہے۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔افغانستان کے پارلیمانی انتخابات میں 250 کے لگ بھگ نشستوں کے لیے 2565 امیدوار مدمقابل ہیں۔ جن میں 417 خواتین بھی شامل ہیں۔ جس کے لیے 32 صوبوں میں 19 ہزار پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ 2001 کے بعد یہ پہلے انتخابات ہیں جو افغان حکومت کے زیرانتظام منعقد کرائے جارہے ہیں اور پہلی بار ہی ان انتخابات میں بائیو میٹرک سسٹم کا استعمال کیا جارہا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا