English   /   Kannada   /   Nawayathi

شامی حکومت کے ساتھ داعش کا قیدیوں اور یرغمالی کی رہائی کا معاہدہ ، 6 یرغمالی بنائے گئے شہری رہا کر دیئے

share with us

ییروت:20؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)شامی حکومت کے ساتھ اپنی ساٹھ خواتین قیدیوں کی رہائی کے تبادلے میں داعش نے چھ یرغمال بنائے گئے شہری رہا کر دیئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام کے حقوق انسانی مبصر گروپ نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ داعش نے حکومت کے ساتھ اپنی ساٹھ خواتین کی رہائی کے بدلے میں دو خواتین اور چار بچوں کو رہا کیا ہے جنہیں جولائی میں داعش نے جنوبی صوبہ سویدہ سے تیس افراد کے ہمراہ یرغمال بنایا تھا ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حکام نے داعش خواتین کی رہائی کے لئے ستائیس ملین ڈالر تاوان بھی وصول کیا ہے ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا