English   /   Kannada   /   Nawayathi

فلسطینی خاتون کی اسیر بیٹوں سے 2020 تک ملاقات پر پابندی

share with us

جنین:20؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)قابض صہیونی حکام نے ایک فلسطینی خاتون اور اس کے دو بیٹوں کو صہیونی جیل میں قید دو بیٹو ں ایھم اور عہد سے 2020 تک ملاقات سے روک دیا ہے۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق غرب اردن کے شمالی شہرجنین کے کفردان قصبے کی رہائشی فواد کمنجی نے بتایا کہ اسرائیلی حکام کی طرف سے انہیں ایک نوٹس بھیجا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان کی اہلیہ اور دو بیٹے سنہ 2020 تک اپنے اسیر بیٹوں سے ملاقات نہیں کرسکتے۔خیال رہے کہ ایھم کمنجی بئر سبع جیل میں قید ہیں اور انہیں دو بار عمر قید کی سزا سنائی گئی جب کہ ان کے بھائی عہد کو 16 نومبر 2017 سے جلبوع جیل میں ڈالا گیا ہے۔فواد کمنجی نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی حکام کی طرف سے ان کے خاندان کے افراد کا اسیر بچوں سے ملاقات پرپابندی کانوٹس لیں اور ان کی اہلیہ اور بچوں کو اسیران سے ملنے کا حق دلوائیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا