English   /   Kannada   /   Nawayathi

سینئر صحافی ونود دوا پر بھی لگاجنسی استحصال کا الزام ،بیٹی نے کہا والد کی لڑائی میں ان کے ساتھ کھڑی ہوں

share with us

نئی دہلی:15؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)سینیئر صحافی ونود دُوا پر جنسی ہراسانی کے الزامات کے بعد ان کی بیٹی مالیکا دُوا نے اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ملائیکا دُوا نے اتوار کے روز کہا کہ وہ 'می ٹو تحریک' کے ساتھ اب بھی ہیں لیکن اس کے ساتھ ہی وہ اپنے والد کے ساتھ بھی پوری مضبوطی کے ساتھ کھڑی ہیں۔ 
می ٹو مہم میں آئے دن نئے نئے ناموں کا انکشاف ہو رہا ہے۔ خواتین کے ساتھ نازیبا سلوک کرنے اور انہیں ہراساں کیے جانے والوں میں کچھ اور بھی نئے نام سامنے آئے ہیں۔ملائیکا دُوا نے خاتون صحافی  کو خط میں لکھا کہ اگر ان کے والد نے جرم کیا ہے تو یہ ناقابل قبول، تکلیف دہ اور دردناک ہے۔

ملائیکا دُوا نے سوشل میڈیا پر انہیں ٹرول کرنے پر ٹرولرز کی سرزنش کی جو انہیں بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
 واضح رہے کہ سینیئر صحافی ونود دُوا می ٹو تحریک کی زد میں تب آئے جب ایک خاتون صحافی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے ان پر  سنہ 1989 میں جنسی  طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا۔ 

ہیش ٹیگ می ٹو مہم کے آغاز کے بعد سے ہی کئی نامور شخصیات سنگین الزامات کے زد میں آئی ہیں۔ بالی وڈ اداکارہ تنوشری دتا نے بالی وڈ اداکار نانا پاٹیکر پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا تھا تب سے الزامات کی بوچھاڑ شروع ہوگئی ہے۔  اب خواتین بڑی تعداد میں اس مہم سے جڑ رہی ہیں اور انہیں ہراساں کیے جانے والوں کو بےنقاب کر رہی ہیں۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا