English   /   Kannada   /   Nawayathi

ممبئی ایرپورٹ پر طیارہ سے گری ائیر ہوسٹس ، حالت سنگین ،اسپتال میں داخل

share with us

ممبئی:15؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)ایئر انڈیا کے نئی دہلی جانے والے ایک طیارے کی ایک ایئر ہوسٹس جہاز سے نیچے گرگئی اور شدید طورپر زخمی حالت میں اسے ناناوتی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ،جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ طیارہ بوئنگ 777کو دروازہ کھولنے کے دوران ایئر ہوسٹس نیچے گر ی تھی اور اس کی شناخت فلائٹ نگراں ہرشا لوبو کے طورپر ہوئی ہے ۔وہ ہوش وحواس میں ہے ، لیکن اسے شدید چوٹیں آئی ہیں۔طیارہ بی 777کا دروازہ زمین سے 30 فٹ اونچا بتایا گیا ہے۔ایئرانڈیا کا یہ طیارہ اے آئی 864صبح 7بجے دہلی روانہ ہونے والا تھا اور مسافروں کو سوار کرنے کے لیے جب ایئر ہوسٹس نے دروازہ ایل 5کھولا تاکہ دروازے پر زینہ لگایا جائے تو اس کا پاؤں پھسل گیا اور وہ نیچے گر گئی ،اس کا دایاں پاؤں ٹوٹ گیا ہے اور اسے شدید چوٹیں آئی ہیں۔اسے فوری طورپر ایمبولنس سے اسپتال لے جایا گیا ۔پرواز تاخیر سے دہلی روانہ ہوئی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا