English   /   Kannada   /   Nawayathi

صومالیہ میں دو خودکش حملوں میں 16 افراد ہلاک

share with us

موغا ديشو:14؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)صومالیہ میں دو خودکش حملوں میں  16 افراد ہلاک اور 36 سے زائد زخمی ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق صومالیہ کے جنوب مغربی شہر بیدوہ میں خود کش بمباروں نے ایک ریسٹورنٹ اور ایک کافی شاپ کو نشانہ بنایا جہاں بمباروں نے خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 36 سے زائد زخمی ہوگئے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

پولیس کے مطابق دو خود کش حملہ آوروں نے دو مختلف جگہوں پر حملہ کیا، پہلے حملے میں 7 افراد ہلاک اور 16  زخمی  ہوئے  جب کہ دوسرے حملے میں 9 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ خود کش حملہ آوروں نے ریسٹورنٹ  اور کافی شاپ کو ایسے وقت میں حملے کا نشانہ بنایا جب ایک روز بعد صومالیہ کی تاریخ کے بد ترین حملے کا ایک سال مکمل ہونے والا ہے اس حملے میں شدت پسند گروپ الشباب نے بارود سے بھرا ٹرک اڑا کر 500 سے زائد افراد کو ہلاک کردیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا