English   /   Kannada   /   Nawayathi

12 فلسطینی طلبا صہیونی قید خانوں میں پابند سلاسل

share with us


ستمبر میں فلسطینی اتھارٹی نے مجموعی طو141 فلسطینیوں کو حراست میں لیا، 75 فلسطینیوں کو رہا کر دیا گیا تھا


رام اللہ:10؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)عباس ملیشیا کے کریک ڈاؤن میں درجنوں فلسطینی طلبا کو حراست میں لیا جن میں سے 12 فلسطینی طلبا بدستور فلسطینی اتھارٹی کی قید میں ہیں۔اسیران کی نگران کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ ستمبرمیں فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے عام شہریوں، صحافیوں، مساجد کے آئمہ،جامعات کے طلبا کے خلاف کریک ڈاؤن میں تشدد کے 685 واقعات سامنے آئے۔یہ کریک ڈاؤن اس وقت کیا گیا جب فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس امریکا میں نیویارک میں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شریک تھے۔ ان میں سے12 فلسطینی طلبا بدستور پابند سلاسل ہیں۔ستمبر میں فلسطینی اتھارٹی نے مجموعی طو141 فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔ ان میں سے 75 فلسطینیوں کو رہا کر دیا گیا تھا۔ ان میں سے بارہ فلسطینی طلبا بدستور پابند سلاسل ہیں۔ ان کی شناخت ابراہیم جاک، اویس منذرعوری، عبدالرحمان اسحاق حمدان،محمد فتحی الخطیب، معتصم ایمن زلوم، محمد ترکمان، اوس یوس عواد، عزالدین یوس فریحات، محسن عبدالناصر علیات، نوار مازن نواھضہ، عبادہ مسلم اور انس مراعبہ کے ناموں سے کی گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا