English   /   Kannada   /   Nawayathi

فلسطینیوں کے قاتل سے محمود عباس کی ملاقات فلسطینی قوم کی توہین کے مترادف

share with us

مقبوضہ بیت المقدس :27؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)فلسطینی پارلیمنٹ کےایک رکن اور طولکرم سے تعلق رکھنے والے مقامی فلسطینی رہنما نےمحمود کی طرف سے فلسطینیوں کے قاتل ایہود اولمرٹ کی تحسین اور تعریف کوقوم کی توہین کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اولمرٹ ایک دہشتگرد ہے اور اس کی تحسین کرنے والے قوم کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔ اپنے ایک بیان میں فلسطینی رہنما’’ فتحی القرعاوی‘‘نےکہا کہ صدر محمود کا فلسطینیوں کے قاتل ایہود اولمرٹ سے فرانس میں ملاقات کرنا اور اس سے ہاتھ ملانا فلسطینی قوم کی تذلیل اورتوہین کے مترادف ہےکیونکہ اولمرٹ فلسطینیوں کا قاتل اورجنگی مجرم ہےاسلئےاولمرٹ سے ملاقات تحسین کے قابل نہیں۔

انہوں نے ایہود اولمرٹ کوفلسطینی قوم کا بدترین دشمن اور قاتل قرار دیتے ہوئے کہا کہ المرٹ سنہ 2008ء میں فلسطینی قوم کے خلاف جنگی جرائم میں ملوث رہ چکا ہے اس نےغزہ اور غرب اردن میں فلسطینیوں پر جنگ مسلط کی۔

موصوف رہنما نے کہا کہ محمود عباس نے اولمرٹ سے ملاقات کرکے فلسطینی قوم کے خون، شہداء اور ہزاروں زخمیوں کے ساتھ غداری کی ہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم صہیونی ریاست کے جرائم اور منظم صہیونی مافیا کی دہشتگردی کی شکار ہے۔

القرعاوی نےمزید فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاستی دہشتگردی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ سلسلہ ایہود اولمرٹ کے دور میں بھی جاری رہا ہےاور اولمرٹ فلسطینیوں کا قاتل ہے اور اس کے ساتھ ہاتھ ملانے والے فلسطینی قوم کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔

Share

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا