English   /   Kannada   /   Nawayathi

یہودیوں کے مذہبی تہوار پر 420 غاصب صہیونی قبلہ اول میں داخل

share with us



مقبوضہ بیت المقدس:26؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)یہودیوں کے مذہبی تہوار عید العرش کے موقع پر سیکڑوں یہودی آباد کار قبلہ اول میں داخل ہوئے۔ 420 یہودی آباد کار اور اسرائیلی فوجی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصی میں داخل ہوئے اور قبلہ اول میں گھس کرنام نہاد مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ فلسطینی میڈیا نے فلسطینی محکمہ اوقاف کے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ سوموارکو420 یہودی آباد کار مراکشی دروازے کے راستے قبلہ اول میں داخل ہوئے اور حرم قدسی کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔ دن کے دوسرے حصے میں مزید درجنوں یہودی شرپسند قبلہ اول میں داخل ہوئے، اشتعال انگیز حرکات کا ارتکاب کیا اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔اطلاعات کے مطابق مسجد اقصی کے دروازوں کے باہر تعینات کی گئی اسرائیلی پولیس نے فلسطینی نمازیوں کے ساتھ بدسلوکی کی اور ان کی شناخت پریڈ کے ساتھ انہیں قبلہ اول میں عبادت کے لیے داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کرتے رہے۔ صہیونی فوج کی جانب سے روکنے پر فلسطینی مشتعل ہو گئے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا