English   /   Kannada   /   Nawayathi

فوجی ہلا کتو ں میں اضا فہ ، امریکا افغا ن جنگی حکمت عملی تبدیل کر نے پر مجبور

share with us

طالبان کی جانب سے افغانستان میں مقامی فوجیوں پر حملے کیے جارہے ہیں اسی تناظر 


واشنگٹن :26؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکا اپنی جنگی حکمت عملی تبدیل کررہا ہے، جس کا عمل تیزی سے جاری ہے. افغانستان سے متعلق اپنے بیان میں جیمز میٹس نے کہاکہ طالبان کی جانب سے افغانستان میں مقامی فوجیوں پر حملے کیے جارہے ہیں اسی تناظر میں جنگی حکمت عملی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا.امریکی وزیر دفاع نے کہاکہ افغان فوج کو گزشتہ برس کے مقابلے میں زیادہ ہلاکتوں کا سامنا ہے لیکن اس کے باوجود وہ جنگی کارروائیوں میں شریک ہے.علاوہ ازیں گذشتہ ماہ روس کی جانب سے ماسکو میں کثیر الملکی مذاکرات کا انعقاد کیا جارہا تھا جس میں طالبان کو مدعو کیا گیا تھا تاہم امریکی اور افغان حکام نے شرکت سے انکار کردیا تھا. دوسری جانب امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی سربراہ جینا ہاسپیل نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ آن اپنے ایٹمی ہتھیاروں کو آسانی سے نہیں چھوڑ نا چاہتے تاہم ایسے اشارے ضرور ملے ہیں جن سے لگتا ہے کہ شمالی کوریا اپنے جوہری ہتھیار تلف کرنے پر سنجیدہ ہے.ایک امریکی یونیورسٹی میں خطاب کے دوران سی آئی اے کی ڈائریکٹر جینا ہاسپیل نے کہا کہ کم جونگ ان شمالی کوریا کے عوام کی معاشی مشکلات سے آگاہی رکھتے ہیں اور صورتحال میں بہتری کے خواہاں ہیں. سی آئی اے کی سربراہ نے اس موقع پر امریکی موقف کو دہرایا کہ کمیونسٹ حکومت اپنے ملک کی جوہری صلاحیت کو اپنے اقتدار کے لیے ضروری خیال کرتی ہے اور اسے اپنے حق میں ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرتی آئی ہے،لیکن امریکا شمالی کوریا کو اس معاملے پر قائل کرنے کی بہتر پوزیشن میں ہے ،اس بہتر پوزیشن کی وجہ بیان کرتے ہو ئے انہوں نے جواز پیش کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جونگ ان کے درمیان براہِ راست رابطوں اور تعلق کا استوار ہونا ہے جو کہ مثبت معاملہ ہے.جینا ہاسپیل انہوں نے کہا کہ کمیونسٹ حکومت کا موقف تبدیل کراناایک مشکل کام ہے کیوں کہ اس بارے میں ان کا خیال ہے کہ جوہری ہتھیار برسوں کی محنت سے تیار کئے گئے ہیں تاہم خوش آئند بات یہ ہے کہ امریکا شمالی کوریا کو رضامند کرنے کی اچھی پوزیشن پر ہے.

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا