English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیل کیلئے جاسوسی کا الزام، لبنانی عدالت نے تین شہریوں کو قید سنا دی 

share with us

بیروت:26؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع) لبنانی عدالت نے اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں تین شہریوں کو تین تین سال سزائے قید سنا دی ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق لبنان کے ملٹری ٹربیونل نے بریگیڈئر جنرل حسین عبداللہ کی قیادت میں تین شہریوں حسن سلیمی ، کرم ادریس اور کمال حسن کو جرم ثابت ہونے پر تین تین سال سزائے قید سنائی ۔ تینوں افراد پر الزام تھا کہ انہوں نے اسرائیلی خفیہ اداروں کو حزب اللہ کے فوجی ہتھیاروں اور آپریشنز بارے معلومات کے علاوہ متعدد سٹرٹیجک لوکیشنز کی تصاویر فراہم کی ہیں تینوں افراد کو گزشتہ سال اکتوبر میں گرفتار کرکے ان پر فرد جرم عائد کی گئی تھی 
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا