English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایرانیوں کا ملکی نظام سے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ، فائزہ رفسنجانی

share with us


تہران :25؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)ایران کی معروف سیاسی کارکن فائزہ ہاشمی رفسنجانی نے کہا ہے کہ ان کے ہم وطنوں کا نظام ( رجیم) کے تعلق سے صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا جارہا ہے۔عرب ٹی وی سے بات چیت میں انھوں نے ایران کی سیاسی اور اقتصادی صورت حال سے درپیش خطرات کے بارے میں خبردار کیا ۔انہوں نے یہ گفتگو ایسے وقت میں کی ہے جب ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں کے بعد صدر حسن روحانی کی مقبولیت میں تیزی سے کمی واقع ہوئی ہے۔رائے عامہ کے حالیہ جائزوں کے مطابق صدر روحانی مسلسل عوامی حمایت سے محروم ہوتے جا رہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا