English   /   Kannada   /   Nawayathi

صہیونی مظالم پر آواز اٹھانے پرفلسطینی صحافی کو جیل کی سزاء 

share with us


نابلس :25؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)قابض صہیونی حکام نے ایک سرکردہ فلسطینی صحافی کو صہیونی جبروتشدد اور مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے کی پاداش میں چھ ماہ کے لیے جیل میں ڈال دیا ہے۔ صحافی محمد منی کو انتظامی حراست کی سزا دی گئی ہے اور سزا میں غیر معینہ مدت تک توسیع کی جاسکتی ہے۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق محمد منی کے اہل خانہ نے بتایا کہ اسرائیل کی عوفر نامی فو جی عدالت نے صحافی کو چھ ماہ کے لیے انتظامی قید میں منتقل کردیا۔احمد منی کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر نابلس سے ہے۔ وہ نابلس سے نشریات پیش کرنے والے ھوا ریڈیو سے منسلک ہیں۔ انہیں پہلے بھی متعدد بار حراست میں لیا اورقید و بند میں ڈالا جا چکا ہے۔ وہ اس سے قبل انتظامی قید کے خلاف بھوک ہڑتال بھی کرچکے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا