English   /   Kannada   /   Nawayathi

شادی کے 3 دن بعد دلہن کا اغوا ، بندوق کی نوک پر اجتماعی عصمت دری

share with us

انبالہ :22؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)انبالہ میں ایک شخص کو دوبارہ شادی کرنا کتنا مہنگا پڑ گیا جس کا خمیازہ اس کی نئی دلہن کو بھی بھگتنا پڑا۔ شادی کے صرف تین دن بعد ہی ایک نئی دلہن کو اغوا کر کے ہتھیاروں کی نوک پر اس کی اجتماعی عصمت دری کی گئی۔ پولیس نے اس معاملے میں متاثرہ کے شوہر کی سابق اہلیہ اور بھائیوں کو گرفتار کر لیا ہے جنہیں کورٹ میں پیش کیا جائے گا جس کے بعد دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائےگا۔

بتا دیں کہ دلہن کے اغوا کے بعد بندوق کی نوک پر اس کی اجتماعی عصمت دری کے الزام لگے ہیں۔ وہ بھی شادی کے محض 3 دن کے بعد ۔ یہ معاملہ کسی فلمی کہانی کے سیاہ باب سے کم نہیں ہے۔ ا س کہانی کو بیان کرتے ہوئے متاثرہ اور اس کے کنبے کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔

کئی مرتبہ سماجی پنچایتیں بھی ہوئیں لیکن بات نہیں بنی اور گزشتہ سال دسمبر میں اس سے طلاق ہو گیا۔ اب 14 ستمبر کو متاثرہ کے نانا نے بتایا کہ ان کے نواسے کی دوبارہ شادی کی گئی۔ یہ خبر نواسے کی پہلی بیوی کو کہیں سے پتہ چل گئی اور وہ یہاں انبالہ آ دھمکے۔ یہاں آکر انہوں نے ہتھیاروں کے دم پر پہلے پورے کنبے کو پیٹا ، گھر میں لوٹ پاٹ کی اور پھر نواسے اور اس کی نئی نویلی دلہن کو اغوا کر کے اپنے ساتھ گاڑی میں لے گئے۔ راستے میں ان لوگوں نے اس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی اور منھ کھولنے پر جان سےمارنے کی دھمکی بھی دی۔ انبالہ میں کنبے نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس کی ٹیم نے انہیں گرفتار کر لیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا