English   /   Kannada   /   Nawayathi

راجیو گاندھی قتل کیس: مجرمین کی رہائی کی عرضی پر سماعت ٹلی

share with us

:17؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کے قتل کے مجرمین کو رہا کیے جانے کی عرضی پر سماعت کو تین ہفتے کے لیے ٹال دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بدلتے حالات کے پیش نظر عرضی گذارنئے سرے سے عرضی داخل کریں گے۔     سنہ 2014 میں سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے ساتھ مارے گئے لوگوں کے اہلخانہ کی جانب سے سپریم کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی تھی، اور تمل ناڈو حکومت کی جانب سے قاتلوں کی رہائی کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا۔  لیکن سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کا حوالہ دیتے کہا کہ پہلے حکومت کی جانب سے داخل عرضی پر فیصلہ دیا جائے گا جس میں رہائی کا حق مرکزی حکومت کو کا بتایا گیا تھا۔  مرکزی حکومت کی عرضی پر فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔ اس لیے اب 2014 میں عباس اور دیگر کی جانب سے داخل عرضی پر سماعت کی جائے گی۔  خیال رہے کہ راجیو گاندھی قتل معاملے میں عمر قید سزایافتہ 7 مجرموں کو رہا کرنے کے لیے تمل ناڈو کی حکومت نے عدالت میں عرضی داخل کی تھی۔ ریاستی حکومت کی جانب سے یہ کہا گیا تھا کہ سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے قاتل کو رہا کر دیا جانا چاہیے۔ تاہم راجیو گاندھی کے ساتھ مارے گئے لوگوں کے اہلخانہ نے اس فیصلے کی مخالفت کی اور عرضی داخل کر کے سزا برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔   تمل ناڈو کے ریاستی وزیر جئے کمار نے صحافیوں سے کو بتایا تھا کہ وزیر اعلی کے پلانی سوامی کی صدارت میں ہوئی ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں اس ضمن میں ایک تجویز پر اتفاق رائے کیا گیا تھا اور ساتوں ملزمین مروگن، سنتن پیراریولن، جئے کمار، رویچندرن روبرٹ پایس اور نلینی کو رہا کرنے کے لیے گورنر پروہت سے سفارش کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا