English   /   Kannada   /   Nawayathi

تیل کی بڑھتی قیمتیں ،تمل ناڈودولہے کو تحفہ میں دیا گیا پٹرول

share with us

تمل ناڈو :17؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)ہندوستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے ناراض لوگ حکومت کے خلاف ملک گیر سطح پر مختلف انداز میں اپنے غصے کا اظہار کررہے ہیں۔احتجاج کے اس دوڑ میں شادی میں بطور تحفہ پٹرول دینا کچھ خاص ہے۔شادیوں میں عام طور سے لوگ بطور تحفہ گلدستے، کپڑے، وغیرہ دیا کرتے ہیں، لیکن یہ پہلی بار ہوا ہے جب کسی نے شادی میں پٹرول دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق تمل ناڈو کے ضلع کڈلور میں دولہے کو اس کے دوستوں نے شادی کے موقعے پر پانچ لیٹر پٹرول تحفے میں دیا۔تمل ٹی وی چینل 'پوتھیا تلائی مرئی' کے مطابق کڈلور میں منعقد ایک شادی کی تقریب میں نئے جوڑے کا استقبال کرتے ہوئے دولہے کے دوستوں نے پانچ لیڑ پٹرول کیس کین دی۔تحفے میں پٹرول دینے کی خبر نے لوگوں کو ہنسنے پر مجبور کردیا، چینل نے اس واقعے کا 39 سکنڈ کا ویڈیو بھی بنایا ہے۔واضح رہے کہ تمل ناڈو میں پٹرول فی لیٹر تقریباً 85 روپے فروخت ہورہا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا