English   /   Kannada   /   Nawayathi

ریواڑی اجتماعی عصمت دری معاملہ: ڈاکٹرسمیت دو گرفتار، اہم ملزم ابھی بھی گرفت سے باہر

share with us

ریواڑی:16؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)ہریانہ کے ریواڑی علاقے میں عصمت دری معاملے میں ایس آئی ٹی کی ٹیم نے طالبہ کے اغوا میں استعمال کی گئی گاڑی کو ضبط کرلیا ہے۔ ٹیم نے متاثرہ کو سب سے اہم دیکھنے والے دیال اپادھیائے اسپتال کے ڈاکٹرکوگرفتارکیا ہے۔

اس کےساتھ ہی ریواڑی کی جس جگہ پرطالبہ کےساتھ عصمت دری کی گئی تھی، اس ٹیوب ویل کے مالک کو بھی مجرمانہ سازش کے معاملے کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ حالانکہ اہم ملزم ابھی تک پولیس کی گرفت سے باہر ہے، جس کی تلاش کے لئے جگہ جگہ چھاپہ ماری چل رہی ہے۔

واضح رہے کہ ہریانہ کے ریواڑی ضلع میں طالبہ کے ساتھ ہوئی اجتماعی آبروریزی کے معاملے میں پولیس نے ایک فوجی اہلکارسمیت تین ملزمین کی تصویریں جاری کی ہیں۔ تینوں ملزمین کے نام پنکج، نشو اورمنیش بتائے جارہے ہیں۔ اس معاملے میں ایس آئی ٹی جانچ کررہی ہے۔ پولیس نے ملزمین کو پکڑوانے میں مدد کرنے والے کو ایک لاکھ روپئے کا اعلان بھی کردیا ہے۔

ایس آئی ٹی انچارج نازنین بھسین نے پریس کانفرنس کرکے ملزمین کے بارے میں اطلاع دینے کی اپیل کی اور انعام دینے کااعلان کیا۔ وہیں انہوں نے بتایا کہ متاثرہ کے اہل خانہ کو سیکورٹی بھی دی جائے گی۔

واضح رہے کہ ریوارڑی میں تین نوجوانوں نے کوچنگ سینٹر سے گھر لوٹ رہی طالبہ کا مبینہ طور پر اغوا کرکے سنسان علاقے میں اجتماعی آبروریزی کی واردات کو انجام دیا۔ متاثرہ طالبہ صدرجمہوریہ سے سرفراز کی گئی سی بی ایس ای بورڈ کی ٹاپر ہے۔ اس معاملے میں متاثرہ  نے پولیس کو بتایا کہ اس کا اغوا کرنے میں تین لوگ شامل تھے۔ وہیں جہاں پر عصمت دریکی واردات کو انجام دیا گیا، وہاں پہلے سے ہی کچھ نوجوان موجود تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا