:اور ہر طرح کے
اسپیکر کا عہدہ ملنے پر ٹی ڈی پی اور جے ڈی یو کو توڑ ... انتخابات کے بعد ای وی ایم معاملہ نے دوبارہ سر اٹھا ... ممبئی : کالج میں حجاب پر پابندی کے خلاف طالبات نے ک ... منی پور : وزیر اعلیٰ کے بنگلے کے قریب لگی آگ ... پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف بی جے پ ... کرناٹک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ پر و ... مناسکِ حج کا تیسرا اور آخری مرحلہ شروع ،حاجی رات ت ... شیخ ڈاکٹر ماہر المعیقلی نے عرفات میں سال 1445 ہجری ک ...

کابل:16؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)افغانستان کے وزیر برائے مہاجرین سعید حسین عالمی بلخی کے مطابق سن 2018 کے دوران یورپ بدر کیے جانے والے افغان مہاجرین کی تعداد آٹھ سو تک پہنچ سکتی ہے۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وفاقی وزیر برائے امور مہاجرین سعید حسین عالمی بلخی نے بتایا ہے کہ رواں برس تقریباﹰ پندرہ سو افغان تارکین وطن رضاکارانہ طور پر وطن واپس آئے ہیں۔ جبکہ وہ افغان پناہ گزینوں جن کی یورپ میں پناہ کی درخواستیں مسترد ہوچکی تھی، ان میں سے رواں برس پانچ سو بیس افراد کو افغانستان واپس بھیجا جا چکا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایسے افغان پناہ گزینوں کی تعداد آٹھ سو تک پہنچ سکتی ہے۔
قبل ازیں بروز بدھ جرمنی سے سترہ افغان مہاجرین کو ملک بدر کیا گیا تھا۔ ان افغان مہاجرین کی پناہ کی درخواستیں مسترد کر دی گئی تھیں۔ یہ گروپ بھی افغان دارالحکومت کابل پہنچا تھا۔
جرمنی سے افغان پناہ گزینوں کو واپس بھیجے جانے کے معاملے پر مہاجرین کے حقوق کی تنظیموں کی جانب سے سخت تنقید کی جاتی ہے۔ ان تنظیموں کا ماننا ہے کہ افغانستان محفوظ ملک نہیں ہے کیونکہ وہاں جہادی گروپ اسلامک اسٹیٹ اور طالبان کی جانب سے حملے مسلسل جاری ہیں۔
واضح رہے سن 2016 کے دسمبر سے اب تک جرمنی سے افغان تارکین وطن کے سولہ گروپ واپس افغانستان بھیجے جا چکے ہیں۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |