English   /   Kannada   /   Nawayathi

کولکاتہ کے باگری بازار میں شدید آتشزدگی،ابھی تک آگ پر نہیں پایا جاسکا قابو

share with us

کولکاتہ:16؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)کولکاتہ کے باگری بازار میں شدید آتشزدگی کا سانحہ پیش آیا ہے، جس نے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔اطلاعات کے مطابق کولکاتہ کے باگری بازار کے کیننگ اسٹریٹ کی ایک عمارت میں رات کے تقریبا 2.45 بجے آگ لگ گئی ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے لیے فائر انجن کی 30 گاڑیاں موقعے پر پہنچ گئی ہیں۔جس عمارت میں آگ لگی ہے، اس کے آس پاس کا علاقہ کافی مصروف اور گنجان ہے۔

فی الحال اس حادثے میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔کولکاتہ کے میئر سون چٹرجی نے باگری بازار کے علاقے دورہ کیا اور کہا کہ یہ حادثہ تقریبا 2.45 بجے پیش آیا۔ ہم لوگ آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں ںے کہا کہ کافی گھنی آبادی ہونے کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اس آگ نے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، آگ لگنے کی کوئی ٹھوس وجہ ابھی سامنے نہیں آئی ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ عمارت میں آتش گیر چیزوں کے موجود ہونے کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل گئی۔

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا