English   /   Kannada   /   Nawayathi

امت شاہ کو اویسی کا چیلینج ، کہا حیدر آباد سے مقابلہ کرکے دکھاوٗ

share with us

حیدرآباد:16؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)بیرسٹراسدالدین اویسی رکن پارلیمنٹ حیدرآباد و صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین نے بی جے پی کے صدر امیت شاہ کو چیلنج کیا کہ وہ حیدرآباد سے مقابلہ کریں۔ انہوں نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا’’ حیدرآباد اور تلنگانہ کے عوام تمہاری حکمت عملی کو شکست دیں گے‘‘۔

انہوں نے کہاکہ مجلس ان انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی اور بی جے پی پانچ اسمبلی نشستیں بھی برقرار نہیں رکھ پائے گی ۔ انہوں نے سوال کیا کہ پٹرول کی قیمتوں پر قابو پانے ،نوجوانوں کو روزگارفراہم کرنے کے لئے کیاحکمت عملی اختیار کی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس کا بی جے پی کے پاس کوئی جواب نہیں ہے۔اسد اویسی کایہ چیلنج بی جے پی صدر کے اس دعوی کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بی جے پی تمام نشستوں پر تلنگانہ میں مقابلہ کرے گی اور ریاست میں ایک مستحکم و فیصلہ کن طاقت بن کر ابھرے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا