English   /   Kannada   /   Nawayathi

سی بی آئی نے خارج کئے راہل گاندھی کے تمام الزامات، کہا- مالیا کے فرار ہونے میں ہمارا ہاتھ نہیں

share with us

نئی دہلی:16؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) نے ہفتہ کے روز کہا کہ فرار کاروباری وجے مالیا کے خلاف  ’’لک آؤٹ سرکلر‘‘ (ایل او سی) میں تبدیلی کا فیصلہ اجتماعی عمل کا حصہ ہے نہ کہ مذکورہ افسر کا فیصلہ۔ مالیا کو ملک سے فرار کرانے میں جانچ ایجنسی کے ایک ڈائرکٹر کے شامل ہونےکے کانگریس صدر کے الزام کو حقائق سے ماورا قرار دیا ہے

۔ سی بی آئی کے ترجمان نے سنیچر کو میڈیا کو جاری اپنی وضاحتی بیان میں مسٹرگاندھی کا نام لئے بغیر کہا کہ کچھ لوگوںکے ذریعہ جانچ ایجنسی کے ایک سینئر افسر کے خلاف بے بنیاد الزام لگائے گئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ’جانچ ایجنسی کی جانب سے بار بار یہ واضح کیا گیا ہے کہ وجے مالیہ کے خلاف ’’لک آؤٹ سرکلر‘‘ (ایل او سی) میں تبدیلی کا فیصلہ اجتماعی عمل کا حصہ ہے نہ کہ مذکورہ افسر کا فیصلہ۔ انہوں نے کہا کہ ’’اس سے قبل بھی کئی بار کہا جاچکا ہے کہ ایل او سی میں تبدیلی کا فیصلہ اس لئے کیا گیا تھا کہ مالیہ کو حراست میں لینے اور گرفتار کرنے کی کوئی مناسب وجہ نہیں تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا