English   /   Kannada   /   Nawayathi

جموں میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان ، بڑی سیاسی جماعتوں نے بائیکاٹ کا کیا اعلان

share with us

سری نگر:16؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)جموں وکشمیر میں انتخابی افسر نے بلدیاتی انتخابات کے لئے تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ سرینگر میں منعقدہ ایک پرہجوم پریس کانفرنس میں چیف الیکٹورل افسر شالین کابرہ نے تاریخوں کا اعلان کیا۔

شالین کابرہ نے بتایا کہ اربن لوکل باڈیز کے امتحانات چار مرحلوں میں کرائے جائیں گے۔ یہ انتخابات 8، 10، 13 اور 16 اکتوبر کو منعقد ہوں گے۔ انہوں نے بتایاکہ پہلے مرحلہ کے انتخابات کیلئے نوٹیفکیشن 18 ستمبر کو جاری کی جائے گی۔ دوسرے، تیسرے اور چوتھے مرحلہ کے لئے نوٹیفکیشن بالترتیب 20, 22 اور 24 ستمبر کو جاری کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ جموں وکشمیر ریاست کی دو بڑی مین اسٹریم سیاسی جماعتوں نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی نے دفعہ35-A معاملہ پر پنچایتی اور بلدیاتی چناؤ کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ ان دونوں جماعتوں نے مرکز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پہلے اس بات کی ضمانت دے کہ جموں وکشمیر ریاست کو آئین ہند کے تحت حاصل خصوصی پوزیشن کے ساتھ کوئی چھیڑچھاڑ نہیں ہوگی، پھر وہ انتخابی عمل میں حصہ لیں گے جس پر فی الحال مرکز نے کوئی بھی جواب نہ دیا ہے۔ اس کے علاوہ وادی کشمیر کے اندر تمام علیحدگی پسند تنظیموں نے بھی بائیکاٹ کی کال دے رکھی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا