English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکامیں نماز کی وجہ سے برطرف ملازمین کو ڈیڑھ کروڑ ڈالر ادا کرنے کا فیصلہ

share with us

کمپنی کا نماز کے اوقات مقرر کرنے کا بھی اعلان،آئندہ نکالنے پر ملازم کوایک لاکھ 53 ہزار ڈالر ادائیگی مقرر


ڈنفر :15؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)امریکا میں گوشت کی پیکنگ اور سپلائی کرنے والی مقامی کمپنی نے نماز کی وجہ سے ملازمت سے برطرف کیے گئے صومالیہ کے 138 ملازمین کو ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی رقم ہرجانے کے طور پر ادا کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکی ریاست کولو راڈو میں قائم کارگیل میٹ سولوشنز نامی کمپنی نے کچھ عرصہ پیشتر مسلمان ملازمین کو نماز کے لیے کام کے اوقات سے رخصت دینے کی درخواست مسترد کر دی تھی اور دوران ڈیوٹی نماز ادا کرنے والے ایک سو اڑتیس صومالی ملازمین کو نکال دیا تھا۔امریکا میں ملازمین کے حقوق کے لیے قائم کردہ کمیشن کی جانب سے جاری ایک بیانمیں کہا گیا کہ کارگیل میٹ سولوشنز‘ جس کا صدر دفتر کنساس کے علاقے ویٹیچیسا میں ہے، نے نہ صرف نکالے گئے ملازمین کو ہرجانے کے طور پر ایک کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کی رقم ادا کرے گی بلکہ وہ مسلمان ملازمین کے لیے نماز کے اوقات میں انہیں وقفہ مہیا کرے گی۔کمیشن کی طرف سے کہا گیا ہے کہ کمپنی کے بیان کے مطابق اس نے ملازمین کو مذہبی عبادات کی ادائیگی کی پاداش میں ملازمت سے نکال کر کوئی غلطی نہیں کی تاہم کمپنی کی طرف سے نکالے گئے افراد کی طرف سے عدالت میں دائر کردہ دعوے کے مطابق انہیں رقم ادا کی جائے گی۔کمیشن کا کہنا تھا کہ امریکی کیمپنی کے فورٹ مورگن میں موجود کارخانے کے مسلمان ملازمین کو نماز کے اوقات میں رخصت دی جائے گی۔خیال رہے کہ امریکی کمپنی کی طرف سے صومالی مسلمان ملازمین کو 2016ء کو ملازمت سے صرف اس لیے نکال دیا تھا کہ وہ ڈیوٹی کے اوقات میں نماز ادا کرتے تھے۔2017ء کو امریکا کی فیڈرل ایجنسی برائے انسداد امتیاز کی طرف سے کہا گیا تھا کہ کارگیل میٹ سولوشنز کی جانب سے مسلمانوں کو نماز کی ادائی سے روکنا اور انہیں نماز کی وجہ سے ملازمت سے نکالنا 
مساوات کے اصولوں کے خلاف ہے۔ کمپنی کی طرف سے ملازمین کے حقوق کو پامال کیا گیا۔درایں اثناء کمپنی کے چیئرمین نے ایک بیان میں کہا کہ ملازمین کو مذہبی رسومات کی ادائی کی سہولت کمپنی کے اصولوں کا حصہ ہے۔ ہم اپنے ملازمین کے ہرطرح کے حقوق کی نگہداشت کریں گے۔اب کمپنی نکالے گئے ملازمین کو فی کس ایک لاکھ 53 ہزار ڈالر کی رقم ادا کرے گی۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا