English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرد فورسز ادلب پرحملے کی صورت میں اسد رجیم کی مدد کریں گی،ترک وزیرخارجہ

share with us

کرد جنگجوؤں کی معاونت امریکا کے مفاد میں نہیں، امریکیوں کو چاہیے وہ اپنے حقیقی حلیفوں کے ساتھ تعاون کریں،بیان 


انقرہ :15؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)ترکی نے کہا ہے کہ شام کے شہر ادلب پر فوجی کشی کی صورت میں شام میں موجود کرد فورسز پروٹیکشن یونٹس اسد رجیم کی مدد کرے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کے وزیر خارجہ مولود جاویش اوگلو نے ایک بیان میں کہا کہ ادلب پرحملے کی صورت میں پروٹیکشن یونٹس نامی کرد جنگجو اسد رجیم کی مدد کرسکتے ہیں۔ اس گروپ کو امریکا کی مدد حاصل رہی ہے اور ترکی بار بار امریکا سے پروٹیکشن یونٹس کو عسکری اور مالی امداد فراہم کرنے پر خبردار کرتا رہا ہے۔ تاہم داعش کے خلاف جنگ میں ترکی کے حلیف امریکا کا موقف ہے کہ شمال مشرقی شام سے داعش کے خاتمے میں کرد اور عرب جنگجوؤں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکیوں کو چاہیے کہ وہ خطے میں اپنے حقیقی حلیفوں کے ساتھ تعاون کریں۔ امریکا کی طرف سے کرد جنگجوؤں کی معاونت خود امریکا کے مفاد میں نہیں کیونکہ امریکا ادلب میں شامی فوج کی کارروائیوں کی مخالفت کررہا ہے اور اس کے شام میں موجود حمایت یافتہ اسد رجیم کی مدد کرسکتے ہیں۔ترک وزیر خارجہ نے اپنے ایک مکتوب میں کہا کہ ان کا ملک حمایت الشعب [پیپلز پروٹیکشن یونٹس] کو دہشت گرد گروہ قرار دے چکا ہے۔ یہ گروپ امریکا کی طرف سے حاصل کردہ اسلحہ اور جنگی سامان استعمال کرتا ہے۔ چند ماہ قبل اس گروپ نے اسد رجیم کے ساتھ بھی ایک سمجھوتہ کیا تھا جس میں فریقین نے ادلب میں اپوزیشن کے خلاف فوجی آپریشن میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون پر اتفاق کیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا