English   /   Kannada   /   Nawayathi

افغانستان ، فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، 4 افراد ہلاک

share with us

کابل:15؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع) افغانستان میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہو گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبائی حکومت کے ترجمان ناصر مہری نے بتایا کہ صوبہ ہرات سے روانہ ہونے والا فوجی ہیلی کاپٹر مغربی صوبہ فاراح کے ضلع خاک ، سافیر میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہو گئے ۔ ہلاک ہونے والوں میں پائلٹ اور معاؤن پائلٹ بھی شامل ہیں ۔ا بتدائی اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا ۔ 
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا